ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس نے ہمیشہ مسلمانوں کو نقصان پہنچایا ہے: وشواناتھ

کانگریس نے ہمیشہ مسلمانوں کو نقصان پہنچایا ہے: وشواناتھ

Wed, 10 Feb 2021 11:48:30    S.O. News Service

بنگلورو،10؍فروری(ایس او نیوز)کرناٹک لیجس لیٹو کونسل کے چیرمین کی حیثیت سے سینئر رکن کونسل بسوراج ہوراٹی کے انتخاب کے بعد ایوان میں انہیں مبارکباد دیتے ہوئے سابق وزیر اور نامزد رکن کونسل ایچ وشواناتھ نے یہ انکشاف کیا کہ سابقہ کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت نے دور میں اگر انہیں اور بسواراج ہوراٹی کو و زار ت دے دی جاتی تو شاید مخلوط حکومت نہ گرتی۔

کونسل میں انہوں نے اپنے خطاب میں یہ انکشاف کر کے حکمران اوراپوزیشن ممبران کو حیران کردیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے خطاب میں کانگریس کو نشانہ بنایا اور کہا کہ کانگریس ایک مسلم دشمن سیاسی جماعت بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ کونسل چیر مین شپ کے انتخاب کے لئے جنتا دل(ایس) اور بی جے پی کے درمیان مفاہمت ہوچکی ہے۔کانگریس نے محض اس انتخاب میں ہارنے کے لئے ایک مسلم امیدوار نصیر احمد کو اتارا۔ اسی جگہ پر اگر کانگریس کو جیت کا یقین ہوتا تو شاید نصیر امیدوار نہ ہو تے۔

اس کے علاوہ وشواناتھ نے حالیہ یوتھ کانگریس انتخابات کے نتائج کا بھی تذکرہ ایوان میں کیا اور بتایا کہ کس طرح کانگریس قیادت نے سب سے زیادہ ووٹ لینے والے مسلمان امیدوار کو ہرادیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دومعاملات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمانوں کے تئیں کانگریس کی نیت ٹھیک نہیں۔


Share: